نئی دہلی _ 27 ستمبر ( اعتماد ) ہندی فلموں کی سابق اداکارہ آشا پاریکھ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے ۔ مرکزی وزیر اطلاعات انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ انہیں یہ ایوارڈ سال 2020 کے لیے ملا ہے۔ وزیر نے انکشاف کیا کہ انہیں یہ ایوارڈ ہندوستانی سنیما انڈسٹری میں ان کے تعاون کے اعتراف میں
دیا جائے گا۔ آشا پاریکھ کی عمر 79 سال ہے۔ آشا یاریکھ کو جمعہ کو 68 ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کمیٹی کے پانچ ارکان نے متفقہ طور پر آشا پاریکھ کے نام کا انتخاب کیا۔ اس کمیٹی میں آشا بھوسلے، ہیما مالنی، پونم ڈھلون، ادت نارائن اور ٹی ایس ناگا بھرانا شامل ہیں.