ممبئی، 03 اپریل (یواین آئی)بالی ووڈ فلمساز ایکتا کپور ہالی ووڈ کے لیجنڈ امیتابھ بچن کے ساتھ فلم گڈبائے میں کام کرنے پر کافی پرجوش ہیں۔
ایکتا کپور اپنی کمپنی بالاجی ٹیلی فیلمز اور ریلائنس انٹرٹینمنٹ کے ساتھ مل کر فلم ’گڈبائے‘ بنا رہی ہیں۔
اس فلم میں امیتابھ بچن اور ساؤتھ کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا کا اہم کردار ہے۔
فلم کی شوٹنگ وکاس بہل کی ہدایت کاری میں شروع کی جارہی ہے۔
ایکتا کپور امیتابھ کے ساتھ کام کرتے ہوئے کافی پرجوش ہیں۔
ایکتا کپور نے سوشل میڈیا پر لکھا ، ایک ہی اداکار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رہی ہے اور اب یہ پوری ہونے جا رہی ہے ، جن کے ساتھ ان کی بچپن کی بہت سی یادیں ہیں۔
امیتابھ بچن ، نئے آغاز کے لئے خیرمقدم کرتے ہیں انکل/سر۔
"
ایکتا کپور نے لکھا ، “گڈبائے ایک بہت ہی خاص موضوع ہے ،یہ فلم جذبات اور تفریح سے بھرپور ہے ۔
یہ ایک ایسی کہانی ہے جس کے ساتھ ہر خاندان اپنے آپ کو جڑا ہوا محسوس کرے گا۔