ممبئی/22اکتوبر(ایجنسی) ڈائریکٹر شری رام راگھون نے کہا کہ انہیں تھریلر فلم آندھادھن کی کہانی کا کلائمکس معمولی رکھنے کا مشورہ دیا گیا تھا لیکن انہوں نے ناظرین کو کہانی اپنے ہی انداز میں دیکھانے کا فیصلہ لیا، اس فلم میں اہم رول میں تبو اور ایوشمان کھرانا ہے، آندھادھن میں کھرانا نے ایک پیانو پلیئر کا کردار ادا کیا ہے، جس کی دنیا ایک قتل کا گواہ بننے کے بعد بدل جاتی
ہے.
راگھون نے اس فلم کے کلائمکس ، فنکاروں اور تھریلر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، جب ہم اس فلم کو ریلیز کرنے کی تیاری میں تھے تو پروڈیوسر کی طرف سے اس فلم کے آخر منظر کو لیکر فکر جتائی جارہی تھی انکا سوال تھا کہ کیا فلم کا اس طرح سے اختتام کام کرے گا، یا ہمیں کچھ اور کرنا چاہئے.
فلم 'آندھادھن" 5 اکتوبر کو ریلیز ہوئی ہے، اور فرانس کی ایک شارٹ فلم سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے.