نئی دہلی ، 19 اکتوبر (یو این آئی) بالی وڈ میں اپنی استقامت کے لیے مشہور اور ہندوستانی سنیما کی بہترین اداکاراؤں میں شمار ریکھا کو جہاں ان کی بہترین اداکاری کے لیے یاد
کیا جاتا ہے وہیں ان کی پر اسراریت بھی ان کی جاذب نظر شخصیت کا حصہ رہی ہے۔
ریکھا کی پیدائش 10 اکتوبر 1954 کو تمل ناڈو کے شہر مدراس میں ہوئی۔ اُن کا حقیقی نام بھانور دیکھا گنیشن ہے۔