: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی، 10 اکتوبر (یو این آئی) بھارتی فلم انڈسٹری میں سوسے زائد فلموں میں اداکاری کے جلوے دیکھا نے والے امیتابھ بچن آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں-امیتابھ الہ آباد اترپردیش میں ایک ہندوکایستھ گھرانے میں پیدا ہوئے- ان کے والد ڈاکٹر ہری ونش رائے بچن جانے مانے ہندی شاعر اور
والدہ تیجی بچن فیصل آباد (پاکستان) کے ایک سکھ گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں- امیتابھ کا بچپن میں نام انقلاب تھا جو انقلاب زندہ باد کے نعرے سے متاثر ہوکر رکھا گیا تھا کیونکہ اس وقت بھارت کی آزادی کی جدوجہد زوروں پر تھی بعد میں ان کا نام بدل کر امیتابھ رکھا گیا جس کے معنی ہمیشہ رہنے والی روشنی کے ہیں-