نئی دہلی/15اگسٹ(ایجنسی) بالی ووڈ میں اپنی چلبلی مسکان سے 70 اور 80 کی دہائی میں راج کرنے والی اداکارہ ودیا سنہا آج دنیا کو ہمیشہ کے لیے الوداع کہہ گئی- اداکارہ کو کچھ دن پہلے تشویشناک
حالت میں ممبئی کے جوہو کے ایک ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا تھا- ودیا سنہا کو وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا اور آج انہوں نے آخری سانس لی-
سامنے آئی خبر کے مطابق ودیا سنہا کو پھیپڑوں اور ہارٹ کی شکایت تھی-