: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی/10مئی(ایجنسی) بالی وڈ کی جانی مانی فلمساز ایکتا کپور بڑے بجٹ اور بڑے ستاروں والی فلمیں بنانا نہیں چاہتیں۔
ایکتا کپور نے کئی سپر ہٹ ٹی وی سیریل اور فلمیں بنائی ہیں لیکن وہ بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے سے بچتی رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بڑے بجٹ اور ستاروں کے مصروف شیڈول سے دور رہنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فنکاروں تک پہنچ کا قطعی نہیں ہے۔ ہم نے شاہ رخ اور سلمان کے ساتھ اس لئے فلم نہیں
بنائی کیونکہ ایسا کرنے سے مجھے پلاننگ میں کم از کم چھ ماہ خرچ کرنے ہونگے، ہمیں ایک" اکلیکٹک مکس اپ" ملا ہوا ہے۔
ایکتاکپور اپنے پاپولر شو سیریل "ناگن۔ " کے ساتھ دوبارہ ناظرین کے درمیان لوٹ رہی ہیں ۔ اس سیریز کا پرومو آ چکا ہے جسے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ اس کے مقابلے سنی دیول اور منیشا کوئرالہ کی فلم "جانی دشمن"سے ہو رہی ہے۔ کلرز کے اس سیریل میں ناگن کا کردار اس مرتبہ انیتا ہسنندانی نبھائیں گی۔ ناگن کے پہلے دو سیزن میں مونی رائے اور ادا خان کے مرکزی کردار تھے۔