: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، 22 اپریل (ذرائع) انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ (ای ڈی) نے ٹالی ووڈ سپر اسٹار مہیش بابو کو نوٹس جاری کیا ہے۔یہ نوٹس سائی سوریا ڈیولپرس اور سورانا گروپ پر ای ڈی کی طرف سے کی گئی حالیہ تلاشیوں کے تناظر میں جاری کیے گئے۔مہیش بابو نے حیدرآباد میں واقع اس
رئیل اسٹیٹ گروپ کے پروجیکٹس کی تائید کی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ محکمہ کو پتہ چلا ہے کہ سائی سوریا ڈویلپرز نے اپنے پروجیکٹس کی تشہیر کے لیے اسٹار اداکار کو مبینہ طور پر 5.9 کروڑ روپے ادا کیے تھے۔اس میں سے 3.4 کروڑ روپے مبینہ طور پر چیک کے ذریعے ادا کیے گئے اور 2.5 کروڑ روپے نقد۔