حیدرآباد، 9ستمبر (یواین آئی)ٹالی ووڈ اداکار روی تیجا ٹالی ووڈ منشیات معاملہ سے رقم کی غیر قانونی منتقلی کے مبینہ تعلق کے سلسلہ میں حیدرآباد کے بشیر باغ میں واقع انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے دفتر میں حاضر
ہوئے جہاں ای ڈی کے عہدیداروں نے ان سے پوچھ گچھ کی۔
تیجا، ان اہم ٹالی ووڈ شخصیات میں شامل ہوگئے ہیں جن سے ای ڈی اس معاملہ میں پوچھ گچھ کررہی ہے۔
گذشتہ روز اس ایجنسی نے رانا ڈگوبٹی سے پوچھ گچھ کی تھی۔