نئی دہلی، 30 اپریل (یو این آئی) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس میں بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈس کے 7.27 کروڑ روپے سے زیادہ کے اثاثوں کو ضبط کرلیا ہے۔
ای ڈی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ اداکارہ جیکلین کے خلاف منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 کے تحت دھوکہ دہی کے ملزم سکیش چندر شیکھر کے معاملے میں کارروائی کی گئی ہے۔
ای ڈی نے
کہا،’اس نے عارضی طور پر جیکلین فرنانڈس کی 7.17 کروڑ روپے کی فکسڈ ڈپازٹ جمع سمیت 7.27 کروڑ روپیے کے اثاثے ضبط کیے ہیں۔ یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 کے تحت سکیش چندر شیکھر سے متعلق معاملے میں کی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں ای ڈی نے اداکارہ جیکلین کو سکیش چندر شیکھر کیس کی تحقیقات میں طلب کیا تھا، جس میں انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔