ممبئی، 12 جنوری (یو این آئی) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی نے دنیا بھر میں 450 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔
راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈنکی 21 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز
ہوئی تھی۔ پٹھان اور جو ان کے بعد ڈنکی شاہ رخ خان کی اس سال کی تیسری فلم ہے۔ فلم 'ڈنکی دنیا بھر میں زبر دست بزنس کر رہی ہے۔ ڈنکی اراجکمار ہیرانی اور شاہ رخ خان کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے۔' فلم ڈنکی کو شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔