: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 8 دسمبر (ایجنسی) بالی وڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی کا کہنا ہے کہ فلم "شعلے" میں ان کا کردار آج بھی خواتین کی طاقت کی علامت ہے۔
ہیما نے سال 1975 میں ریلیز ہونے والی فلم "شعلے" میں بسنتی کا یادگار کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ "شعلے" میں بسنتی کا ان کا کردار 43 برس بعد بھی خواتین کی طاقت کی علامت ہے۔ ہیما مالنی نے کہاکہ بسنتی کا کردار بالی وڈ فلموں کا پہلا ایسا کردار ہے جس میں ایک خاتون
تانگہ چلاتی ہے۔
ہیما نے مزید کہا کہ میں جب بھی تشہیر کے لئے جاتی ہوں تو میں وہاں خواتین کو بتاتی ہوں کہ ان کا تعاون بسنتی تانگے والی سے کم نہیں ہے، خواتین سخت محنت کرتی ہیں ۔ میں ان کی محنت کو سلام کرتی ہوں۔ میرے رقص کے پروگرام میں آنے والے لوگ میرے ڈانس نمبرس دیکھتے ہیں لیکن جب میں تشہیر کے لئے جاتی ہوں تو لوگ مجھے اس لئے دیکھتے ہیں کہ میں ایک بالی وڈ اداکارہ ہوں۔ میں نے متعدد فلموں میں کام کیا ہے لیکن لوگوں کو سب سے زیادہ شعلے کا میرا کردار ہی یاد ہے۔