: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 16 فروری (ذرائع) دوردرشن کے مقبول سیریل اڑان میں اپنی اداکاری سے ناظرین کے دل جیتنے والی اداکارہ کویتا چودھری اب نہیں رہیں۔ جمعرات کی رات دل کا دورہ پڑنے سے امرتسر کے ایک اسپتال میں ان کا دیہانت ہوگیا۔ کویتا چودھری کی عمر 67 سال
تھی۔ ٹی وی سیریلز کے علاوہ اداکارہ 1980 کی دہائی میں ہندوستان میں سرف ڈٹرجنٹ کے اشتہارات میں گھریلو خاتون للیتا جی کے طور پر بھی مقبول تھیں۔ کویتا چودھری گزشتہ کچھ دنوں سے اسپتال میں شریک تھیں۔ اداکارہ کے بھتیجے اجے سیال نے ان کے انتقال کی اطلاع دی ہے۔