the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،30مئی(ایجنسی)اداکارہ دیا مرزا ویب سیریز کافر میں بے قصور دہشت گرد کے کردار میں نظر آئیں گی۔ دیا مرزا نے ڈیجیٹل ورلڈ میں بہترین ڈیبیو کیا ہے۔ کشمیر کے بیک ڈراپ پر مبنی ویب سیریز کافی کا ٹریلر لانچ ہوگیا ہے۔ اسے شائقین کی بہترین ردعمل مل رہا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ دیا مرزا کافی میں دہشت گرد کا کردار ادا کرر ہی ہیں جو برسوں سے جیل میں بند ہیں۔ دیا کو جیل میں ٹارچرکیا جاتا ہے اور ہو مسلسل کہتی ہیں کہ وہ دہشت گرد نہیں ہیں۔ موہت رینا بھی اس ویب سیریز میں ایک صحافی کے رول میں نظر آئیں گے۔ وہ ایک وکیل بھی ہیں اور اس کیس کےلئے وہ اپنی وکالت شروع کرنے کا ارادہ کرلیتے ہیں۔

ٹریلر سے صاف ہے کہ موہت دیا کو بچانے کی



ہرممکن کوشش کرتے ہیں۔ دیا مرزا نے کہا،’’یہ کہانی سچے واقعہ پر مبنی ہے،ایسی کہانی کو کہنے کی ضرورت ہے۔ یہ بے حد جذباتی اور ایک خوبصورت کہانی ہے۔ میں بے حد خوش قسمت ہوں کہ مجھو قیناز کا رول ادا کرنے کا موقع ملا۔ میں نے اس فلم میں جو کام کیا ہے،وہ اس سے پہلے کبھی نہیں کیا تھا۔
جن فلموں کو پہلے چھوٹے بجٹ کی فلمیں کہا جاتا تھا،وہ آج کے دور میں اچھی کارکردگی کررہی ہیں۔ بہترین مواد والی فلمیں آج کے دور میں رسکی پروجیکٹ نہیں رہ گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کافی باصلاحیت لوگ ان فلموں کو سنبھال رہے ہیں۔ شائقین کی سطح بھی کافی بہتر ہوئی ہے اور وہ آج کے دور میں اسٹارس کی جگہ اچھی کہانیوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔ 15جون سے اس ویب سیریز کو جی 5 پر دیکھا جاسکے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.