the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی/9اکتوبر(ایجنسی)metoo# تحریک کے بعد، بالی ووڈ کی کئی کہانیاں باہر آرہی ہیں، جس میں سے ایک کہانی ہے اپنے وقت کے مشہور پروڈیوسر اور رائٹر vinta-nanda ونیتا نندا کی، انہوں نے بالی ووڈ کے "سنسکاری" ادکار کہے جانے والے آلوک ناتھ alok-nath پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے، میڈیا سے ہوئی خاص بات چیت میں ونیتا نندا نے بتایا کہ انکے ساتھ آخر کیا ہوا تھا اور اس دوران کیوں انکی بات نہیں سنی گئی.

ونیتا نندانے بتایا کہ مجھے نہیں پتہ میں ابھی کیا کرنے والی ہوں، میں نے جو کیا، وہ سب کردیا، میں نے اپنے فیس بک پیج پر اپنی پوری کہانی لکھ دی، میں نے نہیں سونچا تھا کہ یہ اتنا بڑا مسلہ بن جائے گا، اور اتنے شیئرس ہوجائیں گے، لیکن میں اس بات سے خوش ہوں کہ بات اتنی بڑھ گئی ہے، ابھی میرے پاس کوئی جواب نہیں ہے، کیوںکہ میں جو کیا وہ میرے اندر کا جو سب سے بڑا بوجھ



تھا وہ اتر چکا.

خود پرآبروریزی کے الزامات بعد اداکار آلوک ناتھ نے اس معاملے میں اپنا موقف رکھا ہے۔ 90 کی دہائی میں ٹی وی سیریل ڈائریکٹررہی ونیتا نندا نے کل دیررات ایک فیس بک کے طویل پوسٹ میں اپنی آپ بیتی کودنیا کے سامنے رکھا اورآلوک ناتھ پرآبروریزی کا الزام لگایا۔

ونیتا نندا نے اپنے پوسٹ میں لکھا کہ آلوک نے انہیں زبردست شراب پلائی اوران کی آبروریزی کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں پیٹا بھی۔ ونیتا کے مطابق اس استحصال سے وہ اتنی گھبراگئیں کہ وہ اپنا خیال نہیں رکھ سکیں اورنشے کی دنیا میں ڈوب گئیں۔

اب آلوک ناتھ نے اس معاملے میں اپنی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو طول نہیں دینا چاہتے۔ آلوک نے کہا "یہ وقت ایسا ہے، جب خواتین جوکہیں گی، اسے صحیح تسلیم کرلیا جائے گا، ایسے میں اپنے لئے اس معاملے کو طویل نہیں کھینچنا چاہتا"۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.