the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،29مئی(ایجنسی)پنجابی فلموں کے گلوکار -اداکار Diljit Dosanjh دلجیت دوسانجھ مزاحیہ فلم میں Yami Gautam یامی گوتم کے ساتھ نظر آئیں گے۔

فلم ’اڑتا پنجاب‘ سے بالی ووڈ میں شروعات کرنے ولے دلجیت دوسانجھ ایک مزاحیہ فلم میں یامی گوتم کے ساتھ پہلی بار نظر آئیں گے۔ اس فلم سے عزیز مرزا کے بیٹے ہارون ڈائریکشن کے شعبہ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔ اس فلم کو رمیش تورانی پروڈیوس کریں گے۔

رمیش تورانی نے بتایا کہ دلجیت اور یامی نے فلم کےلئے ہاں کہہ دی ہے۔ یہ ایک نئی جوڑی ہے اور ہم پرجوش ہیں کیونکہ



دونوں اداکاروں کی مزاحیہ اداکاری بہترین ہے۔
 یہ ایک اچھی کامیڈی فلم ہے جو ایک جوڑے کے ارد گرد گھومتی ہے۔ فلم کی کہانی دلچسپ ہے اور یہ اگست میں فلور پر جائےگی۔ 

دلجیت کامیڈی فلم ’ارجن پٹیالہ‘ میں کریتی سینن اور ورون شرما کے ساتھ نظر آئیں گے۔
اس کے علاوہ وہ اکشے کمار،قرینہ کپورخان اور کیارا ایڈوانی کے ساتھ ’گڈ نیوز‘ میں نظر آئیں گے۔ یامی گوتم کی پچھلی ریلیزہوئی فلم ’اڑی:دی سرجیکل اسٹرائک‘ کو باکس آفس پر زبردست ستائش ملی تھی۔ فلم میں ان کی اداکاری کی بھی بےحد تعریف کی گئی تھی۔
 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.