ممبئی، 27 نومبر(یواین آئی) بالی ووڈ کے شہنشاہ دلیپ کمار نے اپنی اہلیہ سائرہ بانو کے ساتھ فوٹو شیئر کی ہے جو لوگوں کو کافی پسند آرہی ہے دلیپ کمار کافی وقت سے فلمی دنیا سے دور ہیں، لیکن انہوں نے اپنے کام اور اپنی فلموں سے لوگوں کے دلوں میں مقام بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔
دلیپ کمار اکثر سوشل میڈیا پر ایکٹیو نظر آتے ہیں اور اپنی تصویریں شیئر کرتے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے اپنی اہلیہ سائرہ بانو کے ساتھ ایک
فوٹو شیئر کی ہے، جس میں وہ سفید کرتا پاجامہ زیب تن کیے اور رنگین شال اوڑھے سائرہ بانو کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔
تصویر میں سائرہ بانو بھی سوٹ میں دکھائی دے رہی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ گیارہ اکتوبر کو سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے ٹویٹر ہینڈل سے ایک پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ یہ دن ان کی زندگی کا سب سے خاص دن ہے، کیونکہ اس روز دلیپ کمار نے سائرہ بانو سے شادی کی تھی اور ان کے خواب کوسچ کیا تھا۔