the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی 18 دسمبر (یو این آئی) بالی وڈ کے اداکار شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو ورلڈ بک آف ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔

دلیپ کمار کو ملے اس اعزاز کے لئے شتروگھن سنہا نے انہیں مبارکباد دی ہے ۔
شتروگھن سنہا نے ٹوئیٹر پر متعدد ٹوئیٹس کے ذریعے دلیپ کمار کے لئے ایک نوٹ لکھا ہے جس میں انہوں نے اس عظیم اداکار کی عزت افزائی کی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ’’بہت مبارک! ورلڈ بک آف ریکارڈز لندن کی جانب سے ملی عزت افزائی کے لئے عظیم اداکار دلیپ کمار کو مبارکباد۔
ہندی



سینما میں دلیپ کمار کو ان کی بے مثال شراکت داری اور سماجی امور کو فروغ دینے کے لئے اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
جہاں تک ہمارے عظیم دلیپ کمار کا سوال ہے تو یہ ایوارڈ ان کے قابل ہے۔
یہ بہت پہلے ہوجانا چاہئے تھا لیکن پھر بھی اس کی بہت خوشی ہوئی‘‘۔

ورلڈ بک آف ریکارڈز نے دلیپ کمار کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں اس اعزاز سے نوازا تھا۔
اس ایوارڈ کو لینے دلیپ کمار خود نہیں جاسکتے تھے لہذا ان کی اہلیہ سائرہ بانو ، بھائی اسلم خان اور بہن فریدہ خان یہ ایوارڈ لینے گئے تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.