the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ممبئی،14نومبر(یواین آئی)گوا میں ہونے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آف انڈیا) میں دھرمیندر اور راجیش کھنہ کی کلاسک فلمیں دکھائی جائیں گی۔

گوا میں ہر سال منعقد ہونے والا عالمی فیسٹیول اپنے پچاس سالہ سفر کی تقریب منع رہا ہے۔ اس فیسٹیول میں ایسی کئی فلمیں دکھائی جائیں گی ،جن کو فلم انڈسٹری میں آئے 50سال پورے ہوگئےہیں۔ ان فلموں میں دھرمیندر اور راجیش کھنہ جیسے سپراسٹاروں کی فلمیں شامل ہیں۔

گولڈن لائننگ فلم سیکشن میں دھرمیندر کی ستیہ کام اور راجیش کھنہ کی آرادھنا کی اسکریننگ کی جائےگی۔
یہ دونوں ہی فلمیں سال 1969 میں ریلیز ہوئیں تھیں اور ہندی سنیما کی کلاسک فلموں کی فہرست میں ان کا نام شامل ہے۔

آرادھنا ہندی سنیما کے پہلے سپراسٹار



مانے جانے والے راجیش کھنہ کی پہلی ہٹ فلم تھی۔
اس فلم کو شکتی سامنت نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم میں جہاں شرمیلا ٹیگور مرکزی  کردارمیں تھیں،وہیں دھرمیندر کی ستیہ کام ہندی سنیما کی زبردست کلاسک فلم ہے۔ یہ ان کے فلمی کریئر کی سب سے بہترین فلم مانی جاتی ہے۔ ستیہ کام کو ریشی کیش مکھرجی نے ڈائریکٹ کیاتھا۔ دھرمیندر نے اپنی فلم کے چناؤ پر خوشی کا اظہا ر کیا ہے۔
انہوں نے ٹویٹ کیا’’میں ریشی دا کو یاد کرتاہوں۔ میرے پیارے بڑے بھائی میرے کلاس ڈائریکٹر۔ وہ کہا کرتے تھے کی ستیہ کام ان کی سب سے بہترین فلم ہے۔

افکی 2019 کے افتتاحی پروگرام میں امیتابھ بچن مہمان خصوصی ہوں گے۔ امیتابھ نے اپنا کریئر سال 1969 میں ریلیز ہوئی فلم سات ہندوستانی سے شروع کیاتھا ۔ اس فیسٹیول کا انعقاد 20نومبر سے 28نومبر تک ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.