ممبئی، 27 جنوری (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی مسٹر انڈیا انل کپور کے ساتھ کام کرکے کافی پرجوش ہیں۔
دیشا پٹانی ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’ملنگ‘ کی وجہ سے کافی موضوع بحث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچپن میں انل کپور کی فلم ’مسٹر انڈیا‘ دیکھتے وقت کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ کبھی حقیقی زندگی میں بھی انہیں اپنے روبرو دیکھ سکیں گی۔
انہوں نے کہا ’’میں خود کو چٹکی کاٹ رہی تھی، مطلب یہ کہ میں وہی لڑکی
تھی جو ’مسٹر انڈیا ‘ میں انہیں اور موگیمبو کے درمیان بات چیت کو بار بار دیکھا کرتی تھی اور اب جو ہوا وہ یہ کہ مسٹر انڈیا میرے برابر میں بیٹھے ہیں اور میں ان کے ساتھ کام کررہی ہوں۔
اتنے برسوں بعد بھی میرے مسٹر انڈیا آج بھی بالکل ویسے ہی لگتے ہیں‘‘۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہدایت کار موہت سوری کی فلم ’ملنگ‘ میں انل کپور اور دیشا پٹانی کے علاوہ آدیتہ رائے کپور اور کنال کھیمو کے بھی اہم کردار ہیں۔ فلم ملنگ 14 فروری کو ریلیز ہوگی۔