the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،4نومبر(یواین آئی)مشہوراداکارہ دیپیکا پدوکون سپرہٹ تیلگو ہاررفلم ’اروندھتی‘ کی ریمیک میں کام کرسکتی ہیں۔

دیپیکا پدوکون نے سال 2018 میں ریلیز فلم پدماوت کے بعد لمبے وقت تک کوئی پروجیکٹ سائن نہیں کیا۔ بعد میں انہوں نے فلم چھپاک کا اعلان کیا۔ اسی دوران ان کی فلم مہابھارت کا بھی اعلان کردیاگیا۔

ایسی خبریں ہیں کہ دیپیکا نے ایک اور فلم سائن کرلی ہے یہ ایک ہارر فلم ہوگی۔
 دیپیکا پہلی بار کسی ہارر



فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔ یہ فلم انوشکا شیٹی کی تیلگو زبان میں بنی فلم اروندھتی کا ہندی ریمیک ہوگی۔

فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے بارے میں ہے جو زندگی میں پہلی بار جب اپنی جائے پیدائش پر جاتی ہے تو اسے احساس ہوتا ہے کہ وہ کافی حد تک اپنی پردادی کی طرح نظر آتی ہے۔ اس کے بعد وہ کالے جادو اور جادوٹونے کی اس دنیا میں قدم رکتھی ہے۔ کہاجارہا ہے کہ فلم کی ہندی ریمیک کے حقوق خرید لئے گئے ہیں اور دیپیکا پدوکون اس فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.