ممبئی،11دسمبر(یواین آئی)مشہور اداکارہ دیپیکا پدوکون کا کہنا ہے کہ وہ بہت سوچ سمجھ کر فلمیں بنائیں گی۔
دیپیکا نے فلم چھپاک سے ایک پروڈیوسر کے طورپر شروعات کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب آگے وہ آگے فلمیں بنانے کےلئے چناؤ کس طرح کریں گی۔
دیپیکا سے سوال کیاگیا کہ ایک پروڈیوسر کے طورپر وہ اپنے پروڈکشن میں کس طرح کی فلمیں بنائیں گی۔
اس وقت چھپاک کے علاوہ اور کون کون سی فلمیں ہیں؟جواب میں دیپیکا نے کہا،’’میں اپنے پروڈکشن ہاؤس میں اندھا دھند فلمیں تعمیر نہیں کرنا چاہتی،میں فلموں کا پروڈکشن مکمل طورپر دیکھ
بھال کر کروں گی،جیسے ایک اداکار کے طورپر میں فلم کی اسکرپٹ کا چناؤ کرتی ہوں،ٹھیک ایسا ہی طریقہ فلم پروڈکشن کرنے کا ہوگا۔
‘‘
دیپیکا نے کہا،میں یہاں پر بیٹھ کر ایک تجربہ کار پروڈیوسر کی طرح بات نہیں کرنا چاہتی،کیونکہ مجھے فلمیں بنانے کا تجربہ نہیں ہے۔ میں یہاں سیکھنے اور سمجھنے کے ساتھ ساتھ فلم پروڈکشن میں اپنا تعاون دینے کےلئے ہوں۔
میں ایسا بالکل بھی نہیں ظاہر کروں گی کہ مجھے سب کچھ آتا ہے،میں یہ بھی جانتی ہوں کہ اس دوران مجھ سے غلطیاں بھی ہوں گی۔ فلموں کے چناؤ میں میرا منصوبہ بالکل ویسا رہے گا جیسے ایک اداکار کے طورپر رہا۔