ممبئی ، 25 نومبر (یو این آئی) بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دیپیکا پاڈوکون اپنی آنے والی فلم ’پٹھان‘ میں زبردست ایکشن کرتی نظر آسکتی ہیں۔
شاہ رخ طویل عرصے سے فلموں سے دور ہیں۔
وہ آخری مرتبہ 2018 میں ریلیز فلم ‘زیرو‘ میں نظر آئے تھے۔
شاہ رخ جلد ہی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ کریں گے۔
اس فلم میں ان کے ساتھ دپیکا پاڈوکون اور جان ابراہم بھی
کردار نبھائیں گے۔
کہا جارہا ہے کہ دیپیکا اس فلم میں ایک ایجنٹ کا کردار ادا کریں گی جو شاہ رخ کے ساتھ ان کے مشن کا حصہ ہوں گی۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس فلم میں دیپیکا زبردست اسٹنٹ کریں گی۔
اس فلم میں سلمان خان ایک کیمیو بھی کریں گے۔
فلم 'پٹھان' یش راج بینر تلے بنائی جارہی ہے۔
فلم کی شوٹنگ مختلف ممالک میں کی جائے گی۔