ممبئی،21 دسمبر(یواین آئی) مشہور اداکارہ دیپیکا پڈکون فلم کرش 4 میں کام کرتی نظر آسکتی ہیں۔
راکیش روش نے سال 2003 میں سپرہٹ فلم ’کوئی مل گیا‘ بنائی تھی۔
فلم میں ریتک روشن اور پریتی زنٹا نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
فلم کی کامیابی کے بعد راکیش روشن نے اس فرینچائزی میں کرش اور کرش3 بنائی۔
راکیش روشن اب ریتک کو لے کر کرش 4 بنانے جارہے ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ اس میگا بجٹ فلم میں
دیپیکا پڈوکون کو کاسٹ کیا جائےگا۔
کہا جارہا ہے کہ راکیش روشن کرش 4 کےلئے دپیکاپڈوکون کو سائن کرنا چاہتے ہیں۔
دپیکا سے پہلے کیارا اڈوانی اور کرتی سینن کے نام بھی سرخیوں میں رہے لیکن دونوں میں سے کسی کو بھی کاسٹ نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پرینکا چوپڑا نے کرش اور کرش 3 میں کام کیا تھا۔
راکیش روشن کا کہنا ہے کہ ابھی صرف اسکرپٹ پر کام چل رہا ہے۔
ابھی کچھ بھی فائنل نہیں کیا گیا ہے۔