ممبئی،23نومبر(ایجنسی)مشہوراداکارہ دیپیکا پدوکون شادی کے بعد فلموں میں واپسی کریں گی۔
دیپیکا نے حال ہی میں رنویر
سنگھ سے شادی کی ہے۔ کافی وقت سے دیپیکا نے کوئی فلم سائن نہیں کی ہے۔ انہوں نے آخری بار اس سال ریلیز ہوئی فلم "پدماوت" کے بعد کوئی فلم سائن نہیں کی تھی۔ اب وہ شادی کے بعدمارچ 2019 سے فلموں میں دوبارہ لوٹیں گی ۔ دیپیکا میگھنا گلزار کی تیزاب حملے کی متاثرہ لکشمی اگروال کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ اس فلم کی شوٹنگ مارچ 2019 سے شروع ہوگی۔