نئی دہلی، 21 دسمبر (یو این آئی) منرل واٹر برانڈ بسلیری نے آج اداکارہ دیپیکا پادوکون کو اپنا پہلا عالمی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔
کمپنی نے یہاں کہا کہ دیپیکا
ایک مشہور ہندوستانی آئیکون ہیں، جن کی شہرت پوری دنیا میں
ہے۔ ایک نئی مہم شروع کی جارہی ہے جس میں دیپیکا شامل ہیں ، اس مہم میں ہائیڈریشن کے بارے میں ایک نیا اور غیر معمولی نظریہ پیش کیا گیا ہے۔