حیدرآباد، 14 جون (ذرائع) اداکارہ دیپیکا پاڈوکون کے فینس کے لیے بری خبر ہے، حیدراباد میں فلم کی شوٹنگ کے لیے پہنچی دیپیکا کے دل کی دھڑکنیں تیز ہوگئی تھی، جسکے بعد علاج کے لیے انہیں ہاسپٹل جانا پڑا-
اداکارہ اس کے علاج کے لیے حیدرآباد کے
کامینینی ہاسپٹل پہنچی تھی، حالانکہ ذرائع کے مطابق علاج کے بعد وہ اپنے ہوٹل پہنچ گئی، جہاں انہیں زیر نگرانی میں رکھا گیا تھا-
دیپیکا حال ہی میں کانز فلم فیسٹیول کو لیکر کافی سرخیوں میں رہی، اس فیسٹیول میں انکے ڈریسنگ سینس کی بھی خوب تعریف ہوئی تھی-