ممبئی/16نومبر(ایجنسی) بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے ڈمپل گرل دپیکا پاڈوکون کو تحفہ دیا ہے۔
ہیما مالنی نے دیپیکا کو اپنی زندگی کی پہلی کتاب بائیوگرافی کے طور پر بیش قیمتی تحفہ دیا ہے۔
اس کتاب میں ہیما مالنی نے دپیکا کے لئے اپنے ہاتھوں سے ایک پیغام بھی لکھا ہے جس نے اسے اور بھی خاص بنایا ہے۔
text-align:="" start;"="">
دیپیکا نے حال ہی میں ایک تقریب میں ہیما کی بائیوگرافی 'بیونڈ دی ڈریم گرل' لانچ کی ہے۔
ہیما نے اس وقت دپیکا کے بارے میں کئی حیرت انگیز باتیں بھی شیئر کی تھی جس کے بعد ہیما نے خود اس کی پہلی کاپی دیپیکا کو بطور تحفہ دی ہے ۔
اس کتاب میں انہوں نے دیپیکا کے لئے ایک پیارا سا پیغام بھی لکھا ۔