ممبئی 12 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دیپیکا پاڈوکون نے اپنی آنے والی فلم چھپاک کے لئے جب پروستھیٹک (مصنوعی) میک اپ لگوایا تو وہ خود کو دیکھ کرحیران رہ گئیں۔
دیپیکا کی آنے والی فلم چھپاک کا ٹریلر لانچ ہوگیا ہے ۔ فلم کے ٹریلر کو زبردست رسپانس مل رہا ہے۔ مداحوں کو ٹریلر میں دیپیکا کی محنت واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے۔ بات چاہے دیپیکا کی اداکاری کی ہو یا فلم میں ان کے میک اپ کی، وہ ہر پہلو میں لاجواب نظر آرہی ہیں۔
فلم چھپاک میں دیپیکا
کو تیار کرنے کے لئے مصنوعی میک اپ کااستعمال کیا گیا ہے۔
اس بابت انہوں نے کہا ’’جب میں نے مصنوعی میک اپ کے بعد پہلی بار اپنے آپ کو آئینے میں دیکھا تو مجھے لگا کہ میں یہ کردار جی رہی ہوں۔
اس دن مجھے یہ معلوم ہوگیا کہ اس کردار کونبھانے کے لئےکیا کیا کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ فلم چھپاک سچے واقعات پر مبنی ہے۔ اس فلم میں دیپیکا ایسڈ سروائیور(تیزاب حملے کی متاثرہ) لکشمی اگروال کا کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم چھپاک آئندہ برس 10 جنوری کو ریلیز ہوگی۔