the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ممبئی 20 ستمبر (یو این آئی) ہندی فلم سنیما میں تاراچند برجاتیا کو ایک ایسے فلم ساز کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے خاندانی اور صاف ستھری فلمیں بنا کر تقریبا چار دہائیوں تک ناظرین کے دلوں میں اپنی خاص شناخت بنائی۔

فلمی دنیا میں ’’سیٹھ جی‘‘ کے نام سے مشہور عظیم پروڈیوسر تاراچند کی پیدائش راجستھان کے ایک متوسط گھرانے میں 10 مئی 1914 میں ہوئی تھی۔ انہوں نے کولکتہ کے ودیاساگر کالج سے گریجویشن کی تعلیم مکمل کی۔ ان کے والد چاہتے تھے کہ وہ پڑھ لکھ کر بیرسٹربنیں لیکن کنبہ کی معاشی حالت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں اپنی تعلیم درمیان میں ہی چھوڑنی پڑی۔
1933 میں نوکری کی تلاش میں ممبئی آکر انہوں نے موتی محل تھیٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ نامی فلم ڈسٹری بیوشن کمپنی میں شمولیت اختیار کرلی جہاں بطور معاوضہ انہیں 85 روپے ملتے تھے۔

سال 1939 میں ان کے کام سے خوش ہوکر ڈسٹری بیوشن کمپنی نے انہیں جنرل منیجر کے عہدے پر فائز کرکے



مدراس بھیج دیا۔ مدراس پہنچنے کے بعد تارا چند اور زیادہ محنت کے ساتھ کام کرنے لگے۔ ان کے کام کو دیکھ موتی محل تھیٹرز کے مالک نے انہیں خود کی کمپنی شروع کرنے کے لئے کہا اور اسی کے ساتھ ان کی مالی مدد کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ تاراچند کو یہ بات موزوں لگی اور انہوں نے خود کی ڈسٹری بیوشن کمپنی کھولنے کا ارادہ کرلیا۔
15 اگست 1947 کو جب ملک آزاد ہوا تو اسی دن انہوں نے ’راج شری‘ نام سے اپنی کمپنی کا آغاز کیا اور انہوں نے جو پہلی فلم خریدی وہ تھی ’چندر لیکھا‘۔
جیمنی اسٹوڈیو کے بینر تلے بنی یہ فلم سپرہٹ ہوئی جس سے انہیں کافی فائدہ پہنچا اس کے بعد وہ جیمنی کے مستقل ڈسٹری بیوٹر بن گئے۔

بعدازاں تاراچند نے جنوبی ہند کے کئی پروڈیوسروں کو ہندی فلم بنانے کے لئے راغب کیا ۔
اے بی ایم انجلی۔
وینس، پکشی راج اور پرساد پروڈکشن جیسے فلم ساز ادارے ان کے ہی تعاون سے ہندی فلم پروڈکشن کی جانب گامزن ہوئے اور بعد میں وہ بہت کامیاب بھی ہوئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.