19نومبر یوم پیدائش کے موقع پر
ممبئی،18 نومبر (یو این ائی) دارا سنگھ کا شمار میں ہندوستانی پہلوان اور ایک اداکار کے طور پر کیا جاتا ہے۔
ان کی پیدائش 19 نومبر، 1928 میں پنجاب کے ایک جاٹ سکھ کنبہ میں بلونت کور اور سورت سنگھ رندھاوا کے یہاں ہوئی تھی۔
اپنے لمبے قد و قامت کی وجہ سے اُن کو بچپن سے ہی پہلوانی کا شوق تھا۔
بچپن میں وہ اپنے آبائی کھیتوں میں کام کرتے تھے۔
اُنہوں نے 1966ء میں رستم پنجاب اور 1978ء میں رستم ہند کا خطاب حاصل
کیا۔
دارا سنگھ نے ہندوستانی طرز کی پہلوانی کی باقاعدہ تربیت لی جو ریت کے اکھاڑے میں لڑی جاتی ہے۔
دارا سنگھ ہندوستان کے کشتی کے ٹورنامنٹوں کی بڑی مقبول شخصیت تھے۔
وہ ہندوستان کی نوابی ریاستوں کی دعوت پر بھی وہاں جایا کرتے تھے۔
وہ ہاٹ میلوں میں کشتی لڑتے تھے۔
انہوں نے کئی عظیم پہلوانوں کو مات دی اور امریکہ میں کئی پیشہ ور پہلوانوں کو ہرایا۔
وہ 1947 میں سنگاپور چلے گئے تھے اور کوالالمپور میں ترلوک سنگھ کو ہراکرملیشیا میں چیمپئن بن گئے تھے۔