فلم دنگل گرل سوہانی بھٹناگر کا 19 سال کی عمر میں انتقال
نئی دہلی، 17 فروری (ذرائع) انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے ایک انتہائی بری خبر آئی ہے۔ عامر خان کی سپرہٹ فلم 'دنگل' میں چھوٹی ببیتا پھوگٹ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سوہانی بھٹناگر 19 سال کی عمر میں انتقال کر
گئیں۔ سوہانی کچھ عرصے سے بیمار تھی۔ سوہانی کا ایمس میں علاج چل رہا تھا لیکن ڈاکٹر بہت کوششوں کے باوجود انہیں نہ بچا سکے اور سوہانی اس دنیا کو الوداع کہہ گئیں۔ سوہانی کے انتقال سے پورا بالی ووڈ غمزدہ ہے اور ان کے مداحوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ سوہانی کا انتقال طویل علالت کے بعد ہوا۔