نئی دہلی/16مارچ(ایجنسی)سنگر دلیر مہندی کو 2003 کبوتر کے کبوتر بازی معاملے میں پنجاب کی پٹیلہ کورٹ نے مجرم پایا. ان کو دو سال کی قید کی سزا سنائی گئی. پولیس نے دلیر مہندی اور ان کے بھائی کو حراست میں لے لیا ہے. آپ کو بتادیں کہ دلیر مہندی اور انکے بھائی شمشیر سنگھ پر الزام تھا کہ انتظامیہ کو دھوکے میں رکھ کر کچھ لوگوں کو اپنی ٹیم کے ساتھ بیرون ملک لے گئے۔ اسکے لیے انہوں نے کافی رقم بھی وصول
کی.
وہ 1998 اور 1999 میں دو مرتبہ امریکہ گئے تھے. اس دوران وہ 10 افراد کو امریکہ لے گئے تھے اور وہیں چھوڑ دیا۔ جس میں وہ ایک بار ایک اداکارہ کے ساتھ گئے تھے اور انکے ساتھ تین لڑکیاں بھی گئی تھیں۔ جو وہیں رک گئی۔ اسکے بعد 1999 میں دونوں بھائی امریکہ گئے اور وہاں تین لڑکیوں کو چھوڑ آئے.
دلیر مہندی کا جنم 18 اگست 1967 کو پٹنہ میں پیدا ہوئے تھے اور ان کا اصل نام دلیر سنگھ ہے. دلیر مہندی نے 1991 میں اپنا گروپ بنایا تھا.