ممبئی/4اپریل(ایجنسی) قریب 19 سال پہلے 1998 میں فلم "ہم ساتھ ساتھ ہیں"کی شوٹنگ کے دوران بالی ووڈ اداکار سلمان خان پر کالے ہرن کے شکار کا الزام لگا تھا اور ساتھ ہی بتایا گیا کہ شکار سے جڑے سلمان خان کے کئی اور بالی ووڈ ساتھی نیلم،تبو،سونالی بیندرے اور سیف علی خان بھی سلمان کے ساتھ جپسی میں موجود تھے۔
حالانکہ سلمانخان پر کالے ہرن کے
شکار اور غیر قانقنی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام لگا تو وہیں سلمان خان کے ساتھ موجود ساتھیوں پر انہیں شکار کیلئے اکسنے کا الزام لگا تھا۔
کچھ وقت پہلے انہیں غیر قانونی اور کالے چنکارا کیس میں بری کر دیا گیا تھا۔اب اس فیصلے کو ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج دیا ہے۔کانکانی گاؤں میں دو کالے ہرن کے شکار معاملے میں نچلی عدالت میں سماعت جاری ہے۔