: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/23اپریل(ایجنسی) ہندی فلموں کے کامیڈین راجپال یادو کو دہلی کی ایک عدالت نے چیک باؤنس کے معاملے میں 6 مہینے کی جیل کی سزا سنائی ہے، حالانکہ سزا سنائے جانے کے بعد کورٹ نے انہیں فورا ضمانت بھی دے دی، کورٹ نے ساڑے تین لاکھ روپے کے نجی
مچلکے پر راجپال کو ضمانت دی ہے، چیک باؤنس ہونے پر کورٹ نے ان پر 11 کروڑ روپے کا جرمانہ بھی لگایاہے، راجپال پر ایک فلم کے لیے ایک کمپنی سے 5 کروڑ رپے ادھار لیکر انہیں نہیں چکانے کا الزام ہے، راجپال یادو نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میںاپیل دائر کریں گے.