: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی 8اکتوبر (یو این آئی) یہاں کی ایک مقامی عدالت نے اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور دیگر ملزمین کو بحری جہاز میں منشیات کی ریو پارٹی میں شرکت کرنے اور اسکے استعمال کے معاملے میں دائر کردہ درخواست ضمانت مسترد کر دی خان اور اسکے دیگر ساتھیوں کو گزشتہ ہفتے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز جہاز پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این
سی بی) کے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا خان اور اس کے دو دوست۔ارباز مرچنٹ اور من من دھمیچا کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ایڑیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجیسٹریٹ آر ایم نارلیکر نے اپنے حکم میں استغاثہ کہ ان دلائل سے اتفاق کیا کہ متزکرہ عدالت کو درخواست ضمانت کی سماعت کا اختیار ہی نہں ہے اور اسکے لئے انھیں خصوصی عدالت سے رجوع کرنا ہوگا -