the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پیرس/29جون(ایجنسی) ماڈلنگ کے شعبے میں بین اقوامی شہرت کی دہلیز پر کھڑی سعودی عرب کی 18 سالہ ماڈل آئندہ مہینے پیرس فیشن ویک میں کیٹ واک کرے گی۔
تلیدہ تمر Taleedah Tamer (18) نامی یہ جدہ نشیں لڑکی مشرق وسطیٰ کے اس اہم ملک کی اس محاذ پر اولین نمائندہ ہوگی۔ 

ہارپرز بازار عربیہ کے مطابق یہ سعودی ماڈل پہلی بار کسی بین اقوامی جریدے کے کورپیج کی زینت بنی ہے ۔ 
جریدے کو ایک انٹرویو میں تلیدہ نے کہا کہ اسے ماڈلنگ سے دلچسپی تھی اور اس نے



ماڈلنگ شروع بھی کر دی تھی لیکن اس نے یہ کبھی سوچابھی نہیں تھا کہ اسے اولین سعودی ماڈل بن کر بین اقوامی منظر نامے پر ابھرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ 

تلیدہ نے کہا وہ آج بھی سعودی انداز فکر کے حوالے سے سوچتی ہے کہ " آخر کیوں ماڈلنگ کو ہماری ثقافت میں باوقار انداز سے نہیں دیکھا جاسکتا!"۔
تلیدہ کے والد سعودی اور والدہ کرسٹینا تمر اطالوی ہیں اور وہ بھی اپنے زمانے میں ماڈل رہ چکی ہیں۔تلیدہ اب تک کئی برانڈز کے لئے ماڈلنگ کرچکی ہے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ انسے کسی بین اقوامی جریدے کے سرورق پر جگہ ملی ہے۔
سات ہزار فالوورز کے ساتھ انسٹاگرام پر بھی کافی سرگرم تلیدہ کے نزدیک عورت صرف خوبصورت نہیں مضبوط بھی ہے ۔وہ سعودی عورتوں کو اسی انداز سے دیکھتی ہے اور اس طرح وہ وہ ان کی صحیح طریقے سے نمائندگی کر نا چاہتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.