ممبئی: 23 نومبر (یو این آئی)ممبئی کی ایک عدالت نے آج پیر کے دن مزاحیہ اداکارہ بھارتیہ سنگھ اور اس کے شوہر ہرش لمباچیا کی درخواستِ ضمانت منظور کرلی ،ان دونوں کومنشیات رکھنے کے الزام میں ہفتے کے روز نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گرفتارکیا تھا۔ ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے دونوں کو 15000 روپئےفی کس کے مچلکے جمع کروانے کی شرط پر ضمانت منظورکی۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ میں منشیات کے رابطوں کی تحقیقات کرنے والے نارکوٹکس کنٹرول
بیورو (این سی بی) نے ہفتے کے روز اندھیری کے لوکھنڈالا کمپلیکس اور ورسوفا میں واقع ان کے فلیٹوں پر چھاپہ ماراتھا۔اور مزاحیہ اداکارہ بھارتیہ سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کو ان کے گھر میں چرس ملنے کے بعد 4 دسمبر تک عدالتی تحویل میں دے دیا گیا تھا۔ بھارتی کو بائیکولا خواتین جیل بھیج دیا گیا تھا۔ ان کے قبضہ سے 86 گرام بھنگ برآمد ہونے کے بعد دونوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان دونوں کو ہفتے کے روز گانجا پینے کا اعتراف کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔