حیدر آباد، 23 ستمبر (یو این آئی) جنوبی ہند کے فلموں کے سپر اسٹار چرنجیوی کو گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا۔ چر نجیوی اب گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر بن گئے ہیں۔
چرنجیوی کو یہ اعزاز 45 برسوں میں اپنی 156 فلموں کے 537 گانوں میں 24000 ڈانس مو د کرنے پر ملا۔ 1978 میں آج کے دن سپر اسٹار چر نجیوی نے ہندوستانی فلم انڈسٹری میں اپنے
فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ عامر خان نے چر نجیوی کو یہ اعزاز دیا۔
اس موقع پر عامر خان نے کہا کہ 'یہاں آنا میرے لیے خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔ میں چرنجیوی گارو کے . ، مداحوں کو دیکھ کر خوش ہوں اور مجھے آپ نے اپنے درمیان شامل کیا اس کے لئے آپ سب کا شکریہ کیونکہ میں بھی ان کا بہت بڑا مداح ہوں، میں انہیں اپنے بڑے بھائی کی طرح دیکھتا ہوں۔