the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 5 اگست [یو این آئی] مرکز نے آج سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ اس نے فلم اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی مرکزی تفتیشی بیورو [سی بی آئی] کے ذریعہ چھان بین کرانے کی بہار حکومت کی سفارش قبول کر لی ہے اس طرح اس معاملے میں سیاست کا دائرہ اور وسیع ہوگیا جو دو ریاستوں بہار اور مہاراشٹر کو الجھائے ہوئے ہے۔
بہار کے وزیر اعلی مسٹر نتیش کمار نے کل اس نوعیت کی چھان بین کی سفارش کی تھی۔ سوشانت سنگھ راجپوت کے والد نے الزام لگا یا ہے کہ انہوں نے ممبئی پولیس سے فروری میں اپنے بیٹے کی جان کو لاحق خطرے کی اطلاع دی تھی لیکن اس کا کوئی نوٹس نہین لیا گیا تھا۔
سی بی آئی کے ذریعے چھان بین کے مطالبے کی سپریم کورٹ میں مہاراشٹر کی



حکومت نے مخالفت کی تھی اور کہا گیا تھا کہ پٹنہ میں درج ایف آئی آر کی نوعیت سیاسی ہے اور اس معاملے میں بہار پولیس کا کوئی دائرہ اختیار نہیں۔ اس موت کی تحقیقات ممبئی پولیس کررہی ہے۔ واضح رہے کہ 14 جون کو سوشانت سنگھ راجپوت اپنے ممبئی اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔
سپریم کورٹ نے جو آج سوشانت سنگھ راجپوت کی دوست اور اداکارہ ریا چکرورتی کی طرف سے پٹنہ سے ممبئی میں ایف آئی آر کی منتقلی کی درخواست کی سماعت کررہی تھی، بہار ، مہاراشٹر ، مرکز اور متوفی اداکار کے والد سے کہا ہے کہ محترمہ چکرورتی کی درخواست پر تین دن میں جواب داخل کریں۔ اس ایف آئی آر میں محترمہ چکرورتی پر راجپوت کو مبینہ خودکشی کے موڑ تک پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.