ممبئی/20جون(ایجنسی) ٹی وی اداکارہ دیپکا ککڑ نے اسی سال فروری میں ٹی وی اداکار شعیب سے شادی کی تھی۔ اس کے لئے انہوں نے اسلام قبول کیا تھا۔ تبھی سےانہیں ٹرول کیا جارہا ہے۔ تاہم انہوں نے ٹرولس کو سخت جواب دیا ہے، جس سے ان کی بولتی بند ہوگئی ہے۔
سسرال سمرکا میں نظر آنے والی ٹی وی اداکارہ دیکپکا ککڑ گزشتہ دنوں تب بحث میں آئی تھیں، جب انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ شعیب ابراہیم سے شادی کے لئے اسلام قبول کرلیا تھا۔ اسی سال فروری میں دونوں کی شادی ہوئی تھی۔
start;"="">اب چار ماہ بعد دونوں نے اپنی پہلی عید ایک ساتھ منائی ہے اور اس کی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں، لیکن ایسا کرنے پر انہیں ٹرول کیا جانا شروع ہوگیا ہے۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین انہیں یہ کہہ کر ٹرول کررہے ہیں کہ ہندو ہوکر ایک مسلم تیوہار منانا انہیں زیب نہیں دیتا۔
دیپکا نے ٹرولس کو سخت جواب دیتے ہوئے لکھا ہے "میں اپنے ذاتی فیصلے کے لئے کسی کو جواب کیوں دوں؟ لوگ ایسا کیوں سوچتے ہیں کہ میں ان کےاصول وضوابط اور شرطوں کے مطابق زندگی گزاروں۔ آپ مجھ سے کیسے جڑے ہیں؟