the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
پنجی،21نومبر(یواین آئی)سپراسٹار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ تیزی سے ٹوٹتی بکھرتی دنیا میں صرف سنیما ہی ایک ایسا ذریعہ ہے جو لوگوں کو آپس میں باندھےرکھ سکتاہےکیونکہ سنیما زبان،ذات پات،مذہب اور نسل پرستی سےبلند ہوتا ہے۔ دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کےلئے نامزد مسٹر بچن نے اپنی فلموں کے پھر سے نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔کل سے یہاں شروع ہوئے 50وان دادا صاحب پھالکے ایوارڈ میں مسٹر بچن کی چھ فلمیں دکھائی جارہی ہیں۔ اس نمائش کا آغاز ان کی فلم ’پا‘ سے ہوا۔

مسٹر بچن نے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کےلئے حکومت کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ’باوقار اعزاز ‘ کو حاصل کرکے بےحد خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ایسا لگ رہا ہے کہ وہ حقیقت میں اس اعزاز کے حق دار نہیں ہیں پھر بھی لوگوں کے پیار کو دیکھتے ہوئے وہ اسے قبول کرتے ہیں۔ انہوں



نے سنیما کو عالم گیر ذریعہ بتاتے ہوئے کہا،’’جب ہم ایک بند ہال میں اندھیرے میں بیٹھ کر سنیما دیکھتے ہیں تو بغل میں بیٹھے شخص کی ذات اور نسل بھول جاتے ہیں۔ سنیما بھی زبانوں کے بندھن سے پرے ہوتاہے۔
‘‘
انہوں نے کہا،’’سنیما ایک ایسا ذریعہ ہے جو تیزی سے بکھرتی دنیا کو بچانے کا کام کرتا ہے اور لوگوں کو جوڑ کر رکھتا ہے۔ ہمیں امن پسند دنیا بنانے کےلئے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر مل کر رہنا ہوگا۔

‘‘انہوں نے کہا کہ وہ ایسی فلمیں بنائیں گے جو لوگوں کو جوڑ کر رکھیں۔ مسٹر بچن نے فلم فیسٹیول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ 50واں فیسٹیول ہے ۔ ہر سال اس میں شامل ہونے والے مہمانوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ وہ اس کے خوبصورت انعقاد کےلئے حکومت کو مبارکباد دیتے ہیں۔ فلموں کی دوبارہ نمائش میں ان کی فلم دیوار،شعلے ،پیکو،بدلا اور بلیک دکھائیں جائیں گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.