: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 11 جنوری (ذرائع) تامل فلم 'اناپورانی' پر غم و غصے کے درمیان، اداکارہ نین تارا، فلم کی ہدایت کار، پروڈیوسر اور نیٹ فلکس انڈیا کے مواد کی سربراہ مونیکا شیرگل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے جبل پور میں دائیں بازو کی ایک تنظیم کی طرف سے درج کرائی
گئی ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزمان نے بھگوان رام کی توہین کی ہے اور ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ فلم کے ذریعے 'لو جہاد' کو فروغ دینے کا بھی الزام ہے۔ نین تارا کی فلم 'اناپورنی' حال ہی میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی۔ لوگوں نے اس میں دکھائی گئی کہانی پر اعتراض کیا۔