نئی دہلی/20مئی(ایجنسی) فرانس میں 72 ویں کین فلم فیسٹیول اپنے پورے عروج پر ہے، جہاں دیپکا سے لیکر کنگنا ، پرینکا چوپڑا تک پوری دنیا کے سامنے ہندوستانی حسیناؤں کا جلوہ بکھرچکی ہیں، تقریبا سبھی نے اپنے بہترین لکس سے لوگوں کو حیران کیا-
وہیں اب فیسٹیول میں ایشوریا رائے بچن کی گرانڈ انٹری ہوچکی ہے، آج ایشوریا کا گولڈن mermaid لک پورے فیشن ورلڈ میں بحث میں چھا گیا ہے، ایشوریا کی یہ تصویریں دیکھ کر آپ بھی شاید یہیں کہیں گے کہ "دیر آئے درست آئے"-
block; max-width: 100%; height: auto; color: rgb(51, 51, 51); font-family: "Ek Mukta", sans-serif; font-size: 15px; text-align: start; background-color: rgb(255, 255, 255); width: 469.162px;">
72 ویں کین فلم فیسٹیول میں اداکارہ ایشوریا گولڈن mermaid لک میں نظر آئی، اس لک میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں، سنہرے رنگ کے لمبے ٹرول والے میٹلک گاؤن میں ایشوریا کسی جلپری سے کم نہیں لگ رہی تھیں-