ممبئی/13اپریل(ایجنسی) جموں اور کشمیر میں کٹھوا میں آٹھ سال کی معصوم بچی کے ریپ اور قتل کے تین مہینے بعد اس معاملے کو لیکر ملک بھر میں ماحول گرم ہے، نہ صرف سیاسی پارٹیاں، بالی ووڈ کی مشہورشخصیات بھی اس واقع کی مخالفت کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر "جسٹس فار آصفہ " مہم چل رہی
ہے.
کٹھوامیں معصوم کے ساتھ ہوئے واقع کو لیکر سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے اداکاروں نے انصاف کے لیے مہم شروع کی ہے، کٹھوا ریپ کیس پر اپنے غصے کو اظہار کرتے ہوئے سورا بھاسکر اور دیگر اداکاروں نے پلے کارڈس کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی ہے، ان پلے کارڈس پر لکھا ہے "میں ہندوستان میں ہوں اور میں اس واقع سے شرمندہ ہوں"-