the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممتاز و مشہور شخصیات کا دونوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہونے کا اعلان
ممبئی 8 ستمبر (یو این آئی) افغانستان میں طالبان کے اقتدار پر واپسی کے تناظر میں فلم اداکار نصیرالدیں شاہ اور نغمہ نگار جاوید اختر کی جانب سے میڈیا میں دیے گئے حالیہ بیانات کے بعد اُنکے خلاف زہرافشانی کرنے اور احتجاج کر کے انھیں ڈرانے دھمکانے والوں کی مذمت کرتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے دیڑھ سو سے زائد ممتاز و مشہور شخصیات نے ایک بیان جاری کر کے نصیرالدیں شاہ اور جاوید اختر کے خیالات سے نہ صرف مکمل اتفاق کیا ہے بلکہ انکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔

قانونی ماہرین، وکلا، تاجر، فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات، مختلف زبانوں کے معروف ادیب، شاعر، ڈرامہ نگار، نیز ہندوستان



کےمختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے سماجی اور سیاسی کارکن، ماہرین تعلیم، خواتین کی تنظیموں کی نمائندوں کے بشمول مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی خواتین وغیرہ کی جانب سے جاری اس بیان میں سنگھ پریوار اور اس کی ذیلی تنظیموں سے وابستہ دیگر افراد جن کی قیادت بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی کر رہے ہیں ، نیز اسی طرز فکر کے دیگر عناصر خواہ وہ مسلمان ہوں یا ہندو ، انکے خیالات پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ " ہم ایسی ڈرانے دھمکانے کی کوششوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور نصیرالدیں شاہ اور جاوید اختر کے آزادی اظہار رائے کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔
"
واضح رہے کہ جاوید اختر نے گزشتہ دنوں این ڈی ٹی وی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے آر ایس ایس و وشو ہندو پریشد اور طالبان کو یکساں ذہنیت اور سوچ کا حامل قرار دیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.