(نومبر برسی کے موقع پر 5)
ممبئی ، 4 نومبر (یواین آئی) ہندستانی فلم انڈسٹری میں بی آر چوپڑا کو ایک ایسے فلمساز کے طور پر یاد کیا جائے گا جنہوں نے خاندانی، سماجی اور صاف ستھری فلمیں بنا کر تقریباً پانچ دہائیوں تک فلم شائقین کے دلوں میں اپنی پہچان بنائے رکھی۔
پنجاب کے لدھیانہ شہر میں 22 اپریل 1914 کو پیدا ہوئے بی آر چوپڑہ جن کو گھر والے بلدیو رائے چوپڑہ کے نام سے
پکارتے تھے ، بچپن سے ہی فلموں میں دلچسپی تھی اور اسی شوق نے ان کو فلموں میں کام کرنے کر کے شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا انہوں نے لاہور کے گورنمنٹ کالج سے انگریزی ادب میں گریجویشن کیا۔
بی آر چوپڑہ نے اپنا کیر ئیر فلمی صحافی کے طور پر شروع کیا۔ فلم میگزین نے ہیرالڈ میں وہ فلموں کا تجزیہ لکھا کرتے تھے۔ میں انہوں نے فلم کروٹ سے فلمسازی کے میدان میں قدم رکھا لیکن یہ فلم بری طرح فلاپ رہی۔ 1949