the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی ، 21 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ ہدایتکار پرکاش مہرہ باکسنگ کے لیجنڈری محمد علی کے ساتھ فلم بنانا چاہتے تھے لیکن ان کی یہ خواہش پوری نہیں ہوسکی۔

امیتابھ بچن نے پرکاش مہرہ کی زنجیر ، ہیرا پھیری ، لاوارث، مقدر کا سکندر ، نمک حلال اور شرابی جیسی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔

میگا اسٹار امیتابھ نے باکسر محمد علی اور مشہور فلم ڈائریکٹر پرکاش مہرہ کے بارے میں ایک قصہ شیئر کیا ہے۔
امیتابھ نے اپنے بلاگ میں محمد علی کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے ’’ فلم ڈائریکٹر پرکاش



مہرہ لیجنڈری باکسر محمد علی کو اپنی فلم میں لینا چاہتے تھے اور وہ فلم کے لئے محمد علی سے ملنے امریکہ گئے تھے۔
محمد علی کی رہائش گاہ بیورلی ہلز میں ان کی ملاقات ہوئی اور بہت ساری باتیں بھی ہوئیں‘‘۔

امیتابھ بچن نے لکھا کہ یہ ایک شاندار شب تھی۔
محمد علی کو متعدد بار رنگ میں جیتتے ہوئے دیکھا ہے۔
پرکاش مہرہ فلم کے تیئں کافی سنجیدہ تھے لیکن کچھ وجوہات کی بناء پر اس رات کے بعد فلم پر بات آگے نہیں بڑھ سکی اور ایک شاندار پروجیکٹ مکمل نہیں ہوسکا۔
امیتابھ نے کہا کہ وہ آج تک جتنے بھی لوگوں سے ملے ہیں ان میں محمد علی سب سے مہذب اور شائستہ تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.