ممبئی/26جنوری(ایجنسی) سبھی احتجاج اور مشکلات کے بعد گزشتہ روز یعنی 25 جنوری کو سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت ریلیز ہوئی ۔ اس دوران ہریانہ ، راجستھان ، گجرات ، مدھیہ پردیش ، اترپردیش اور مہاراشٹر سمیت کئی ریاستوں میں سنیماگھروں کے باہر ہونے والے تشدد اور احتجاج کی خبریں بھی آتی رہیں ، اس کے باوجود ملک بھر میں سنیما گھروں میں فلم پدماوت کے 50 سے 60 فیصد شو بک رہے۔
font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">رپورٹس کے مطابق کچھ شہروں میں جہاں ڈرو خوف کی وجہ سے فلم بالکل بھی ریلیز نہیں ہوئی ، وہیں متعدد بڑے شہروں میں فلم کا شو ہاوس فل رہا ۔ اس لحاظ سے اگر فلم کے پہلے دن کے باکس آفس کلیکشن کی بات کریں تو یہ فلم 20 کروڑ روپے کے لگ بھگ کمائی کرنے میں کامیاب رہی ۔ بزنس تجزیہ کار رمیش بالا نے اس کو لے کر ٹویٹ بھی کیا ہے۔
اتنا ہی نہیں بالا کے مطابق فلم پدماوت کو آسٹریلیا میں پہلے دن ہی گرانڈ اوپننگ ملی ہے۔