the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ممبئی،31مئی(ایجنسی)مشہور فلم ساز بونی کپور اپنی سپرہٹ فلم مسٹر انڈیا کا سیکوئل بنانے والے ہیں۔ فلم مسٹر انڈیا کی ریلیز کو 32برس ہوچکے ہیں۔ بونی کپور نے یہ فلم بنائی تھی اور اس کی ہدایت شیکھر کپور نے کی تھی جبکہ مرکزی کردار میں انل کپور اور شری دیوی تھے۔

لوگوں کی اس فلم سے دلچسپی آج بھی برقرار ہے اور اسی لئے اس فلم کا سیکوئل بنانے کی خبریں کافی وقت سے سرخیوں میں ہیں۔ اس سلسلے میں فلم ساز بونی کپور نے کہا ہے،’’سب سے پہلے فلم کا ریبیوٹ بنانے کا منصوبہ ہے،پھر اس کی فرنچائزی پر کام کیا جائےگا۔ ہمارے پاس اس کا بنیادی ڈھانچہ ہے لیکن اس پر کام کب شروع ہوگا یہ طے نہیں ہواہے،یہ ضرور ہے کہ فلم پر کام جلد شروع ہوگا۔ اس فلم کو چار کروڑ کے بجٹ میں بنایا گیا تھا۔

یہ اس وقت بہت بڑی رقم تھی۔ ہم نے ورسووا میں اس کا سیٹ بنایا تھا۔ فلم میں امریش پوری نے موگیمبو کا زبردست رول ادا کیاتھا



جسے آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ اور فلم میں شری دیوی کا الگ انداز شائقین کو بےحد پسند آیا تھا۔ اس سے پہلے انہیں ایک گلیمرس اداکارہ کے طورپر دیکھا جاتا تھا۔

بونی کپور نے کہا،’’فلم کے بعد لوگوں کا نظریہ شری کےلئے بدلا تھا،وہ ایک طاقت ور اداکارہ بن گئیں تھیں۔ انل کو فلم نے زبردست لائم لائٹ دی۔ شری کے بعد(شری دیوی کے انتقال کے بعد)میرے پاس اس فلم کا سیکوئل بنانے کی ایک نہیں کئی وجہیں ہیں۔ شیکھر کپور اگر مصروف نہیں ہوئے تو ضرور وہ ہی اس فلم کی ہدایت کرسکتے ہیں۔ مسٹر انڈیا کے 32سلا پورے ہونے پر انل کپور نے ایک خاص پوسٹ لکھی تھی ،’’ بچوں کے مطابق ایکشن سینس نے مسٹر انڈیا کو آئیکونک بنادیا۔ میں فلم کی 32ویں سالگرہ کو اس شخص کو مختص کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس نہ بھولنے والے پل کو ممکن بنایا تھا۔
ویرو دیوگن ایک شاندار انسان تھے اور میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھےان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.